ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کے ایس آر ٹی سی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی، آئندہ تنخواہ کیلئے کرایے میں اضافہ کرنے وزیر اعلیٰ کی ہدایت؟

کے ایس آر ٹی سی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی، آئندہ تنخواہ کیلئے کرایے میں اضافہ کرنے وزیر اعلیٰ کی ہدایت؟

Tue, 17 Nov 2020 10:23:39    S.O. News Service

بنگلورو،17؍نومبر(ایس او نیوز) نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سے ملاقات کر کے ان سے گزارش کی کہ کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فوری طور پر634.50کروڑ روپویں کی رقم جاری کی جائے۔

وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے ساودی کی اس گزارش کو فوری طور پر منظوری دیدی اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ ملازمین کو فوری طور پر تنخواہ جاری کرنے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ کی اس ہدایت کے بعد اب ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کے لئے تمام تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جو رقم جاری کی گئی ہے اس سے 75فیصد تنخواہیں ادا کی جا سکیں گی باقی 25فیصد رقم ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی طرف سے مہیا کروائی جائے گی۔ کے ایس آر ٹی سی، بی یم ٹی سی اور دیگر ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے 1.3لاکھ سے زائد ملازمین کو ماہ اکتوبر، نومبر اور ڈسمبر کی تنخواہ ادا کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سے ملااقات کے بعد لکشمن ساودی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ان کی گزارش کو منظوری دیدی ہے جلد ہی تمام ملازمین کو تنخواہ کی رقم اداکردی جائے گی۔

کرایوں میں اضافہ کی تیاری: اس دوران سرکاری ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کے سبب ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کو جس طرح کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا اس سے نپٹنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے ملازمین کو تنخواہ کی رقم جاری تو کردی لیکن اس کے ساتھ انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ فور ی طور پر کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی بس کرایے میں اضافہ لاگوکرنے کی تیار کرلی جائے۔کہا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ اور کے ایس آر ٹی سی کے چیر مین نندیش ریڈی نے افسروں کے ساتھ متعدد میٹنگس کی ہیں اور تمام میں اسی بات پر زو ر دیا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست کے ٹرانسپورٹ کارپویشنوں کی مائی حالت کافی خراب ہو چکی ہے۔ وقتی طور پر حکومت کی طرف سے جو رقم مل رہی ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو پا رہا ہے اس لئے فوری طور پر کرایوں میں اضافے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔


Share: